(ایجنسیز)
مصر کے عبوری وزیر اعظم بیلاوی نے کہا ہے کہ اسلام پسند تحریک اخوان المسلمون ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔
ببلاوی کا یہ بیان قاہرہ سے شمال کی طرف واقع شہر منصورہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر منگل کو علی الصبح کیے گئے ہلاکت خیز کار بم حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس بارے میں ببلاوی کے ایک ترجمان نے منگل کو علی الصباح سرکاری نیوز
ایجنسی 'مینا' کو بتایا کہ وزیر اعظم نے اخوان المسلمون کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
مصر میں فوج کی حمایت سے اقتدار میں آنے والی موجودہ حکومت کئی بار اخوان المسلمون پر یہ الزام لگا چکی ہے کہ یہ تنظیم ان دہشت گردوں کو مالی وسائل فراہم کرنے کے علاوہ انہیں تربیت بھی دیتی ہے جو جزیرہ نما سیناء میں ملکی سکیورٹی فورسز پر باقاعدگی سے حملے کرتے ہیں۔